ٹڈی دل سے پہنچنے والےزمینداروں کے نقصانات کا ازالہ کر کے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے ،محکمہ زراعت کو مزید ادویات اورمشینری فراہم کی جائے، بلوچستان زمیندار ایسوسی ایشن پنجگور کی پریس کانفرنس

پنجگور (حضور بخش قادر ) بلوچستان زمیندار ایسوسی ایشن پنجگور کے ضلعی صدر حاجی مولا بخش سنجرانی، جنرل سیکرٹری حاجی خالد بلوچ ،فنانس سیکرٹری حاجی منصور احمد. ملا علی بخش اور دیگر زمینداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجگور ایک زرعی علاقہ ہے یہاں کے

بیشتر آبادی کا ذریعہ معاش زمیندار ی وکاشتکاری سے وابستہ ہے ۔2005 سے لیکر 2019 تک سولہ سال کی طویل قحط سالی کی وجہ سے زراعت کے شعبے کو بری طرح نقصان پہچا اور زراعت تباہ ہوکر رہ گیا۔ اور زمیندار طبقہ نان شبینہ کے محتاج ہو گئے۔ اور اس دوران شیرگو وائرس کھجوروں کے درختوں پر حملہ آور ہوکر زمینداروں سے انکی ذریعہ معاش چھین لیا۔ اس موقع پر زمیندار فقیر جان،شاہ نواز،میر ریاض احمد ،حسن جان موجود تھے ۔ انہوں نے کہا اللہ تعالی کے فضل وکرم سے گزشتہ سال زیادہ بارش ہونے کی وجہ سے زمینداروں کے حوصلے بلند ہوگئے ۔اور امید کی ایک نئی کرن پیدا ہوگئی۔ زمینداروں نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گندم اور دیگر فصل کی زیادہ سے زیادہ کاشت کیںلیکن بدقسمتی سے اس دوران دو بیماریاں ایک ساتھ حملہ آور ہوئی اور گندم کے دانے کالے ہوگئےاور پیداوار میں ریکارڈ کمی آگئ یہ بیماریاں ختم نہیں ہوئیں کہ ٹڈی دل نے بڑا حملہ کرکے زمینداروں کے چیخیں نکال دی، کاشت کی گئی کپاس،پیاز،خربوز ،تربوز، سبزیاں، انار، انگور کی فصلوں کا صفایا کر دیا جس سے زمینداروں کے کروڑوں روپے ڈوب گئےاگرچہ محکمہ زراعت نے کارروائی کرتے ہوئے ٹڈی دل کا خاتمہ کردیا مگر اس وقت تک ٹڈی دل نے اپنا کام دکھاتے ہوئے زمینداروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا چکا تھا۔ انہوں نے کہا اس وقت پنجگور کے زمیندار انتہائی مشکل دور سے گزر رہے ہیں ،ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ،پنجگور کی بیشتر آبادی کا ذریعہ معاش زمینداری سے وابستہ ہے ، انہوں نے حکومت بلوچستان سے پرزور مطالبہ کیا کہ زمینداروں کے نقصانات کا ازالہ کر کے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا جائے ۔اور محکمہ زراعت کو مزید ادویات اور مشینری فراہم کی جائے تاکہ ہنگامی صورت حال سے بروقت نمٹا جاسکے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close