ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جہلم کا دورہ

جہلم(طارق مجید کھوکھر)ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے او پی ڈی، چلڈرن وارڈ، پی کے ایل آئی سینٹر، ڈینگی وارڈ اور دیگر جگہوں کا تفصیلی دورہ کیا ہے۔ڈی سی سیف انور جپہ نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا ڈیوٹی روسٹرچیک کیا۔انہوںنے سول ہسپتال میں

قائم کیے جانے والے ڈینگی وارڈ بارے تفصیلی بریفنگ حاصل کی جس پر ایم ایس ڈاکٹر فاروق بنگش نے بتایا ہے کہ ڈینگی مریضوں کے لئے الگ وارڈ بنایا جا چکا ہے جس میں 3 بیڈز پر مشتمل ایچ ڈی یو یونٹ بھی آج مکمل کر لیاجائے گا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ ڈینگی سے بچاؤ بارے حفاظتی اقدامات، انڈور آوٹ دور سرویلنس اور ہاٹ سپاٹس پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار احمد کو کہا ہے کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے 15 رضاکاروں کو ہسپتال میں کورونا ایس او پیز بارے آگاہی فراہم کرنے کے لئے ڈیوٹی لگائیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں