جہلم(طارق مجید کھوکھر)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی رینج سہیل حبیب تاجک نے اپنے دورے کے دوران پنڈدادنخان سرکل کا بھی وزٹ کیا۔سلیم خٹک ڈی ایس پی پنڈدادنخان سرکل نے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کا استقبال کیا۔ ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن کو ڈسٹرکٹ پولیس
آفیسر جہلم رانا عمر فاروق نے پنڈدادنخان سرکل کے تھانہ جات کی بلڈنگ اور اپگریڈیشن کے کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے پنڈدادنخان سرکل کے تھانہ جات کی انسپکشن کے دوران افسران و جوانوں کی رہائش کا بھی جائزہ لیا۔ریجنل پولیس آفیسرراولپنڈی ریجن، ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر جہلم کے ہمراہ پنڈدادنخان سرکل آفیسر کے آفس، فرنٹ ڈیسک تھانہ جات، پولیس خدمت مرکزپنڈدادنخان، دفتر آفیسر تھانہ محرران روم بارک کانسٹیبلان کمرہ تفتیشی افسران حوالات تھانہ جات، پولیس میس اور تھانہ جات میں جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ ریورس آسموسسز کا بھی جائزہ لیا۔ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے انسپکشن کے دوران تھانہ جات کے ریکارڈ، کرائم رجسٹراور زیر تفتیش مقدمات کا بھی جائزہ لیا۔ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے پولیس چوکی دھریالہ جالپ کے لیے مختص کی زمین کا وزٹ کیا اوراپنے دست مبارک سے چوکی دھریالہ جالپ کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا، پودا لگایا اور دعاخیر کی گئی۔ ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ افسران وملازمین خوش اخلاقی، خدمت خلق اور تحفظ جیسے اشعار کو اپناتے ہوئے پنڈدادنخان سرکل کی عوام الناس کی دادرسی کریں۔ سہیل حبیب تاجک ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے کہا کہ بہت جلد ضلع جہلم میں بھی پولیس میں بھرتیوں کا سلسلہ شروع ہو جائیگا جس کے بعد نفری کی کمی کے مسائل بھی حل ہو جائینگے۔ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن نے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا اور شاباش دی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں