کوئٹہ میں طلباء کی گرفتاریوں پرپنجگور میں بلوچ اسٹوڈنٹس الائنس کی ریلی

پنجگور( پی این ائی ) پنجگور بلوچ اسٹوڈنٹس الائنس کی جانب سے کوئٹہ میں پرامن احتجاجی طلباء پر تشدد اور گرفتاریوں اور آن لائن کلاسز کے خلاف ریلی اور مقامی اخبارات کے دفاتر کے باہر احتجاج تفصیلات کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے آن لائن کلاسسز کے اجرا اور کوئٹہ میں طلباء پر تشدد اور

گرفتاریوں کے خلاف بلوچ اسٹوڈنٹس الائنس کے تحت ایک ریلی نکالا گیا جو مقامی اخبارات کے باہر آکر ایک احتجاجی جلسہ کی شکل اختیار کرگیا ریلی کے شرکاء سے الائنس کے رہنماؤں فہد آصف، شاکران، دل جان، زیرک بلوچ ،شمیلہ بلوچ حفیظ شاکر، کامریڈ دانش بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں جائز حقوق کے لیے پرامن احتجاج کرنے والے طلباء پر تشدد اور انھیں پابندسلاسل کرنا قابل مزمت ہے انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی نے بلوچستان کے معروضی حالات کے برعکس آن لائن کلاسسزکا اجرا کرکے طبقاتی نظام تعلیم کے فروغ کے لیے اپنے عزائم کا برملا اظہار کیا ہے اور جو پالیسی ایچ ای سی نے اختیار کی ہے وہ مخصوص مفادات پر مشتمل ہے جس سے صرف مخصوص صوبے فائدہ اٹھا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان اس وقت ملک کا واحد صوبہ ہے جہاں مواصلات اور نیٹ کی سروس لوگوں کو میسر نہیں ان حالات میں وہ کیسے آن لائن کلاسوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پرامن احتجاج پر بھیٹے طلباء کو دھمکیاں دینا اور کوئٹہ کے طلباء پر تشدد جیسے انسانیت سوز اور بنیادی حقوق سے متصادم ماورائے قانون اقدامات اس بات کی نشاندہی کے لیے کافی ہیں کہ ریاست اور اس کے ادارے بلوچ طلباء کے مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور ڈیرہ جات کے طلباء ایک ماہ سے مسلسل آن لائن کلاسسز کے خلاف مختلف فورم پر احتجاج کررہے ہیں مگر حکمران طبقہ اس جانب توجہ دینے کی زخمت نہیں فرمارہے جس کی وجہ سے طلباء کاتعلیمی سلسلہ منقطع ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے طلباء ایچ ای سی کی ناروا پالیسیوں کے خلاف پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے کیونکہ جانبدارانہ پالیسیوں سے بلوچستان میں تعلیم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پرامن طلباء پر تشدد لاٹھی چارج اور انھیں پابندسلاسل کرنے والے آفسران کو برطرف کرکے آن لائن کلاسزکی منسوخ کرنے کے لیے احکامات جاری کریں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close