عوام کو جھوٹے خواب دکھائے گئے،آج مہنگائی کی صورت ان کی تعبیر مل رہی ہے،چوہدری لال حسین

جہلم(طار ق مجید کھوکھر)بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی مصنوعات کی قیمتیں آج بھی دنیا بھر میں کم ہیں جبکہ تمام ٹیکسز ڈال کر عوام کو 40.99روپے پٹرول مل رہا ہے لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ موجودہ حکومت نے جو عوام کو جھوٹے خواب دکھائے تھے آج مہنگائی کی صورت ان کی تعبیر عوام کو مل رہی ہے

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری لال حسین،چوہدری محمد اسلم مرحوم کے جنازے کے بعد صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کیا انہوں نے چوہدری محمد اسلم کی وفات پر ان کے بیٹے چوہدری اللہ دتہ اے ایس آئی ریڈر ڈی پی او سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین صبر کی دعا کی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو ابھی نا تو ملکی معیشت کی سمجھ آئی ہے اور نہ ہی یہ ملکی معیشت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں جبکہ اندازے پر جو یہ کھیل کھیلنا چاہتے ہیں اس سے عوام کا معاشی قتل کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ آج وزیراعظم پاکستان عمران خان جو ڈیٹا قومی اسمبلی میں پیش کررہے ہیں اسی کے مطابق چل پڑتے تو ملک میں معاشی بحران پیدا نہ ہوتا ، انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ آنیوالا دور مسلم لیگ ن کا ہوگا اور ہم عوام کو تمام سہولیات فراہم کرکے ملک کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرینگے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close