ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی رینج کا تھانہ سوہاوہ،ڈومیلی کا دورہ

جہلم(طار ق مجید کھوکھر)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی رینج کا تھانہ سوہاوہ،ڈومیلی کا دورہ، تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی رینج سہیل حبیب تاجک نے تھانہ سوہاوہ اور ڈومیلی کا دورہ کیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق نے ان کا استقبال کیا جبکہ انہوں نے تھانہ سوہاوہ میں تمام ریکارڈ چیک

کرنے کے ساتھ ساتھ کرائم کے ریکارڈ کا بھی معائنہ کیا انہوں نے تھانہ کی تزئین و آرائش اور مرمت کے کام کا بھی جائزہ لیا جبکہ تھانہ سوہاوہ اور ڈومیلی کے ملازمین کو بہترین کارکردگی پر سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دیئے۔انہوں نے کہاکہ پولیس کا مقصد عوام کو تحفظ فراہم کرکے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے جس میں آپ نے اپنا مثبت رول ادا کرکے اس ضلع کو جرائم سے پاک کرنا ہے جس کے لیے آپ محنت کریں۔کیونکہ آپ اپنے رب اور ضمیر کے سامنے جوابدہ ہیں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جرات سے کاروائی کریں اور انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں۔انہوں نے کہاکہ بہت جلد حکومت پنجاب تمام اضلاع میں بشمول ضلع جہلم میں پولیس میں بھرتیوں کا عمل شروع کررہی ہے جس سے ہر ضلع میں نفری کے کم ہونے کی صورتحال ختم ہو جائے گی جبکہ تمام تھانوں میں بشمول ایس ڈی پی او سرکلز میں موبائل لوکیشن ٹریس کرنے کی سہولیات فراہم کردی جائینگی جس سے پولیس ہر وقت صورتحال سے باخبر رہے گی انہوں نے شہر سوہاوہ اور اس کے ملحقہ علاقوں کے ساتھ ساتھ ڈومیلی کے محلقہ علاقوں میں پٹرولنگ کے سسٹم کو تیز تر کرنے کی ہدایت کی تا کہ جرائم کو بروقت روک کر جرائم پیشہ افراد پر قابو پایا جا سکے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close