ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے ریڈر چوہدری اللہ دتہ کے والد چوہدری محمد اسلم انتقال کرگئے

جہلم(طارق مجید کھوکھر)جہلم کے نواحی گاؤں آئمہ جٹاں کے چوہدری محمد اسلم انتقال کر گئے جن کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں عوام کی کثیر تعداد کے علاوہ سابق ارکان پنجاب اسمبلی چوہدری ندیم خادم،مہر محمد فیاض،چیئرمین یونین کونسلز چوہدری غلام جعفر کے علاوہ سیاسی،سماجی اور پولیس افسران نے کثیر

تعداد میں شرکت کی چوہدری محمد اسلم چوہدری اللہ دتہ ریڈر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے والد تھے جبکہ اس موقع پر سابق تحصیل ناظم چوہدری احمد زمرد یعقوب،نعیم احمد بھٹی، راحیل خلیل، آصف جنجوعہ،شہبازبٹ،قادر مخلص،بابر راجپوت،راجہ شاہد،عبدالغفور،فرخ ڈار،تبسم شاہین ڈار کے علاوہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق، ایس ڈی پی او صدر محمد اکرم،ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے مغفرت اور ان کے لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close