بالائی چترال میں ایک اور نوجوان لڑکی دریا میں گرکر جاں بحق، خودکشی یا حادثہ پولیس تفتیش کررہی ہیں

چترال(گل حماد فاروقی) اپر چترال کے علاقے شاہ گرام میں ایک نوجوان لڑکی دریا ئے چترال میں گر کر جاں بحق ہوئی، ایس ایچ او تھانہ اوویر کے مطابق لڑکی کی عمر 02 سال بتائی گئی ہے ،دریائے چترال میں گر کر جاں بحق ہوئی۔ پولیس کے مطابق لڑکی پانی لارہی تھی کہ اس کا پاؤں پھسل کر دریا میں گر گئی اور دریا برد

ہوگئی۔ تاہم بعض ذرائع کے مطابق لڑکی نے خود دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی ہے۔تھانہ اوویر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس اس سلسلے میں مزید تفتیش کررہی ہے اور جونہی پولیس کسی نتیجے پر پہنچ جائے اس دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close