سِول ڈیفنس آفیسر جہلم کی آئل ایجنسیوں کی چیکنگ، 2 ایجنسیاں سیل

جہلم(طارق مجید کھوکھر) سِول ڈیفنس آفیسر جہلم کی آئل ایجنسیوں کی چیکنگ،خلاف ورزی پر کارروائی، 2 آئل ایجنسیاں سیل،غیر قانونی طور پر آئل ذخیرہ کرنے اور بلیک میں فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی جاری رہے گی،ان خیالات کا اظہار ڈی او سول ڈیفنس محمد سرفراز نے مختلف مقامات پر آئل ایجنسیوں کی چیکنگ کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا ہے کہ غیر معیاری پیٹرول، ڈیزل کی فروخت، زائد قیمتوں اور ذخیرہ اندوزی کرنے پر کارروائیاں عمل میں لائیں گے،چیکنگ کے دوران سِول ڈیفنس آفیسر جہلم محمد سرفراز خان نے خلاف ورزی میں مرتب 2 آئل ایجنسیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سیل کر دیں۔۔۔۔

close