پاکستان مسلم لیگ جمہوری اقدار کو پروان چڑھانے کے لیے پارلیمنٹ صوبائی اسمبلیوں میں مثبت کردار ادا کررہی ہے،چوہدری لال حسین

جہلم(طارق مجید کھوکھر)پاکستان مسلم لیگ جمہوری اقدار کو پروان چڑھانے کے لیے سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں اپنا مثبت کردار ادا کررہی ہے جبکہ ہمارے قائدین پر جو بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں، ان میں حکومت کے پاس نیب کو دینے کے لیے کوئی ثبوت نہیں ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما چوہدری لال حسین نے تحصیل پنڈدادنخان سے آئے ہوئے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف میں جو ٹوٹ بٹوٹ اکٹھے ہوئے ہیں انہیں اپنی جماعت کی کسی پالیسی کا عمل نہ ہے انہوں نے قانون سازی کیا کرنی ہے ، انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنی جماعت کے لوگوں کو نہیں سنبھال سکتے ہیں وہ ملک کیا سنبھالے گے کیونکہ وہ ارکان اسمبلی اور وزراء کی مشاورت کے بغیر خود پسند لوگوں کی باتیں مان کر عوام پر جو معاشی بوجھ ڈال رہے ہیں وہ حیران کن ہونے کے ساتھ ساتھ غریبوں کو خودکشی پر مجبور کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ محسوس ہوتا ہے کہ حکومت کا اپنے ہی غلط کارناموں کی وجہ سے جانے کا وقت قریب ہے کیونکہ بلدیاتی انتخابات کا جو خواب حکومت نے دیکھا ہے وہ شاید پورا نہ ہوسکے اور اگر پورا ہوگیا تو اس میں مسلم لیگ ن کے تمام ضلعی اور صوبائی سطح پر اقتدار میں آئینگے۔۔۔۔

close