صوبائی حکومت کی نااہلی پنجگور انتظامیہ اورمحکمہ صحت کی غفلت کے باعث ضلع پنجگور کروناوائرس کا گڑھ بن گیا ہے،میر نذیر احمد بلوچ

پنجگور (پی این آئی)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میر نذیر احمد بلوچ نے کہا کہ صوبائی حکومت کی نااہلی پنجگور انتظامیہ اورمحکمہ صحت کی غفلت کے باعث ضلع پنجگور کروناوائرس کا گڑھ بن گیا ہے احتیاطی تدابیر کی فقدان ،ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے سے پنجگور کا ہر گھر ہر شہر

کروناوائرس کا شکار بن گیا ہے، انہوں نے کہا کہ پنجگور بلوچستان کا واحد ضلع ہے جہاں کوئی صحت کی سہولت موجود نہیں ہے ،عالمی وباء کے تیزی سے اثرات کے باوجود پنجگور میں نہ کروناوائرس کی حفاظت کیلئے کٹس موجود نہ ٹیسٹنگ کی سہولت دستیاب ہے، لیکن بلوچستان حکومت پنجگور انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ضلعی افیسروں کے کانوں تک جوں تک نہیں رینگتی ہے پنجگور ہسپتالوں کا یہ حال ہے کہ بڑے سرکاری ہسپتال میں اکسیجن سلنڈر پیناڈول کی گولی اور مریض کو مطمئن کرنے کیلئے ایک ڈرپ تک دستیاب نہیں ہے ایک نااہل ضلعی ناظم صحت کو تین عہدوں ڈی ایچ او ایم ایس اور ای این ٹی کا عہدہ دیکر صرف سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈی کے مد میں نکلنے والی پیسوں کو جمع کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ،انھیں ہسپتالوں کی سہولت اور عوام کی طبی ضرورتوں سے کوئی سروکار نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ضلع پنجگور صحت کے اعتبار سے بلوچستان کے بدترین ضلعوں میں شمار ہوتا ہے، اگر فوری طور پر کروناوائرس کی تدارک کیلئے سخت اقدامات اور صحت کی سہولتیں کی فراہمی یقینی نہ بنایا گیا تو صوبائی حکومت محکمہ صحت پنجگور اور انتظامیہ کروناوائرس کی پھیلاؤ میں برابر کے ذمہ دار ہونگے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close