ریٹائر ہونیوالے پولیس کانسٹیبل کے لیے گلدستہ اور کیش انعام

جہلم(طارق مجید کھوکھر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق نےمدت ملازمت پوری کر کے ریٹائرہونے والے پولیس کانسٹیبل اللّٰہ دتہ کو گلدستہ اور 5 ہزارروپے کیش انعام دیا۔انہوںنے ریٹائر ہونے والے پولیس کانسٹیبل کو نیک تمناؤں اور دعاؤں سے رخصت کیا اور کہا کہ جہلم پولیس کے دروازے آپ کے لیے

ہمیشہ کے لیے کھلے ہیں۔کانسٹیبل اللّٰہ دتہ نے مورخہ 82 جون 0002کو بطور کانسٹیبل ایکس آرمی کوٹہ پر ضلع جہلم پولیس میں شمولیت اختیار کی اور اپنے 20 سالہ کیریئر میں انتہائی ایمانداری، دیانتداری اور احسن طریقہ سے ڈیوٹی سر انجام دی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ریٹائرہونے والے پولیس کانسٹیبل کو باعزت طریقے سے گھر تک چھوڑنے کے لیے اپنی گاڑی فراہم کی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close