راولپنڈی پولیس کے انسپکٹر یاسین خان کورونا کے باعث انتقال کر گئے

راولپنڈی پولیس کے انسپکٹر یاسین خان کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔وہ دوران ڈیوٹی موذی وائرس میں مبتلاہوئے اورگذشتہ 16دنوں سے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی میں زیرعلاج تھے۔ وہ رواں برس یکم اپریل کوانسپکٹرکے عہدے پرپروموٹ ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنی سروس کابڑاحصہ سپیشل برانچ راولپنڈی کی

جانب سے اسلام آبادائرپورٹ پر خدمات سرانجام دیتے ہوئے گذارا، جہاں انہوں نے مختلف مخیرحضرات کے تعاون سے ایمبولینس سروس بھی شروع کی ۔ان کاشمارراولپنڈی پولیس کے ایماندار،فرض شناس اورشفاف افسروں میں کیاجاتاہے ۔انہوں نے سوگواروں میں بیوہ کے علاوہ تین بیٹے اورتین بیٹیاں چھوڑی ہیں جن میں سے دوبیٹیاں اوردو بیٹے قرآن مجید کے حافظ ہیں جب کہ سب سے چھوٹا بیٹا 16پارے حفظ کرچکاہے اس کے علاوہ بڑی بیٹی عالمہ اورمفتی کا کورس بھی کرچکی ہے۔پیرکی شب ان کی میت ان کے آبائی علاقہ حضروضلع اٹک روانہ کی جارہی تھی جہاں ان کی نمازجنازہ اداکی جائے گی۔ان کی وفات کی اطلاع ملنے پر سی پی اوراولپنڈی محمداحسن یونس اورسی ٹی اوسیدعلی اکبرآرآئی یوقرنطینہ سینٹرپہنچ گئے اوران کے لواحقین سے تعزیت کی ۔اِنَّالِلّٰہِ وَاِنَّااِلَیہِ رَاجِعُون۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close