جہلم(طارق مجید کھوکھر)چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال اور ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ جہلم ڈاکٹر مظہر حیات نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج تک کورونا وائرس کے مشتبہ 2730 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 331 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے اب تک
283 کوروناوائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں۔ جبکہ 36 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 7 مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں، 4 مریض تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان میں زیر علاج ہیں جبکہ 25 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں وائرس کی کوئی علامات نہیں ہیںان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہےاس کے علاوہ کرونا وائرس سے متاثرہ 5 افراد اپنے اپنے اضلاع میں ریفر کر دے گئے ہیں۔ جہلم میں اب تک کورونا وائرس سے 7 اموات ہوئی ہیں۔اس وقت کل 12 مشتبہ افراد داخل ہیں جن میں سے 11 مشتبہ افراد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم، جبکہ ایک مشتبہ فرد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان میں زیر علاج ہے۔ 5 مشتبہ افراد آکسیجن پر ہیں جو کہ ڈی ایچ کیو میں زیر علاج ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں گزشتہ رات ایک مشتبہ مریض جو کے تشویشناک حالت میں داخل تھا انتقال کرگیا ہے ان کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں