امن و امان کے حالات ناقبال برداشت ہیں،پنجگور میں 12 جون کو ریلی نکالی جائے گی،حافظ محمداعظم بلوچ

پنجگور( پی این آئی) پنجگور آل پارٹیز کے چیئرمین حافظ محمداعظم بلوچ نے کہا کہ حالات ناقابل برداشت ہوچکے ہیں تمپ میں بی بی کلثوم کےبہیمانہ قتل کی مذمت کے لیے الفاظ بھی کم پڑجاتے ہیں تمپ واقعہ انتہاہی بھیانک اور دردناک ہے پنجگور میں منصوبہ بندی کے تحت عوام کو خوفزدہ کیا جارہا ہے ہرروز قتل ہورہے

ہیں عوام نقل مکانی کا سوچ رہے ہیں قتل اقدام قتل ڈکیتی چوریاں انتہا کو پہنچ چکی ہیں عوام امن تباہ کرنے والوں سے واقف ہیں 21 جون کو پنجگور ریلی نکالی جائے گی پنجگور کے عوام اس ریلی اور احتجاج میں بھر پور شرکت کریں اور تربت گوادر کے عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ 21 جون کو اپنے اضلاع میں احتجاج ریکارڈ کرائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاٹیز شہری ایکشن کمیٹی میں شامل جماعتوں تاجربرادری کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسلحہ اٹھانا صرف سرکار کا استحقاق ہے وردی کے بغیر اسلحہ رکھنا جرم ہے اسلحہ بردار اور ڈارک گاڑیوں میں موجود افراد جرائم کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجگور میں کہدہ شعیب اور ممتاز بلوچ کاقتل قابل مذمت ہیں پولیس انتظامیہ فوری طور پر قاتلوں کو گرفتارکریں انہوں نے کہا کہ آل پارٹیزگرمکان کے رہائشی گل محمد کے بیٹوں کو اغواکرنے اور ان پر حملے کی بھی مذمت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے اور اس حق سے دستبردار نہیں ہونگے مکران کے عوام اتوار کے ریلی میں شامل ہوکر ہمارا ساتھ دیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close