جنوبی وزیرستان وانا کارکنڑہ ملکیت، حکومت طے کرے ورنہ ہم خود کریں گے دوتانی اور احمدزئی وزیر قوم ذیلی شاخ زلی خیل وزیرقبائل کا مشترکہ گرینڈ جرگہ

وانا (قسمت اللہ وزیر) جنوبی وزیرستان وانا کارکنڑہ ملکیت کے حوالے سے وانا ایف سی کیمپ میں دوتانی اور احمدزئی وزیر قوم ذیلی شاخ زلی خیل وزیرقبائل کا مشترکہ گرینڈ جرگہ، انہوں نے کہاکہ حکومت اپنی پوزیشن واضح کرےکہ کارکنڑے ملکیت کے حوالے سے برطانیہ اور حکومت پاکستان کے ریکارڈ کے مطابق فیصلہ

کرے، اگر حکومت سے یہ نہیں ہوسکتا تو ہم خود لائحہ عمل تیار کرکے فیصلہ کریں گے۔ مقامی ضلعی انتظامیہ نے دونوں اقوام سے تین دن تک مہلت مانگی۔جرگے میں اسسٹنٹ کمشنر وانا امیرنواز سمیت زلی خیل وزیرقبائل اور دوتانی قبائل کے مشران نے شرکت کی، جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ملک بوڑک دوتانی، محمدیوسف دوتانی، حاجی موسیٰ خان، نظرمحمددوتانی اور وزیرقبائل میں سے ملک شیرین جان، ملک اجمل خان اور ملک اسلم نور وزیر نے کہا کہ ہم زلی خیل اور دوتانی قبائل حکومت ریکارڈ یعنی انگریز مسل کے مطابق مذکورہ ملکیت پر فیصلے کرنے کے لئے تیار ہیں اور تیار رہیں گے ۔ہم دونوں قبائل مذکورہ تنازعہ کو خوش اسلوبی سے حل کرسکتے ہیں۔ اسسٹنٹ کمیشنروانا امیرنواز نے جرگے کو یقین دہانی کراکے مزید تین دن تک مہلت مانگی، دونوں قبائل نے متفقہ طورپر تین دن تک مہلت دی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close