موجودہ بجٹ غریب عوام کے لیے معاشی قتل ہے ،چوہدری لال حسین

جہلم(طارق مجید کھوکھر)موجودہ بجٹ غریب عوام کے لیے معاشی قتل ہے جبکہ ملازمین کی موجودہ مہنگائی کے مطابق تنخواہیں اور پنشن نہ بڑھا کر حکومت نے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما شہنشاہ تعمیرات سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری لال حسین نےوفاقی بجٹ کے

بارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سالانہ بجٹ عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے ہوتا ہے جبکہ اس بجٹ میں اتنا خسارہ پیش کیاگیا ہے کہ اس کا تمام تر اثر ملک کی تجارتی سرگرمیوں اور معاشی ترقی پڑیگا۔انہوں نے کہاکہ ہم اس بجٹ کو جو کہ غریب کش مایوس کن اور غیر حقیقی ہے مسترد کرتے ہیں کیونکہ اس میں قوم کو اندھیرے میں رکھ کر حکومت نے غیر ذمہ داری دکھائی ہے کیونکہ اس سے نا تو تاجروں کو ریلیف ملا نہ ملازمین کو ریلیف ملا اور نہ ہی غریب لوگوں کو ریلیف ملا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت کے تمام محکمے صرف خبروں کی حد تو موجود ہیں جبکہ ہر بار آئی ایم ایف کی مانی جارہی ہے اور عوام پر جو بوجھ ڈالا جارہا ہے انشاء اللہ غریب کو غریب ترین اور امیر کو امیر ترین کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ حیران کن بات یہ ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کا یہ بیان حکومت ٹرین نہیں چلا سکتی تو محکمہ چھوڑ دے جبکہ ریلوے ٹرینیں چلاتے چلاتے شیخ رشید احمد خود کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور ریلوے کے اتنے حادثات ہوئے ہیں کہ اس سے قبل پینتیس سال میں ہماری حکومت میں نہیں ہوئے حالانکہ بیرون ممالک میں جہاں بھی کوئی حادثہ ہوتا اس محکمے کا وزیر فوری مستعفی ہو جاتا اور نعرہ بھی اسی عمران خان کا ہے کہ اگر مجھے حکومت ملی تو میرے دور میں کوئی اس طرح کا واقعہ ہوا تو سب سے پہلے میں اور اس محکمے کا وزیر بھی مستعفی ہوگا لیکن آج اس پر عمل نہیں ہورہا انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ عوام آج مہنگائی جبکہ نوجوان بیروزگاری میں الجھے ہوئے ہیں اور انشاء اللہ آئندہ دور پاکستان مسلم لیگ ن کا ہوگا اور عوام کا ملک پر راج ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close