جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں لیشمانیا کی بیماری پھیل رہی ہے جسم پر بدنما داغ ڈالنے والی بیماری کا بچاؤ مچھر مار اسپرے سے ممکن ہے

وانا (قسمت اللہ وزیر ) پاکستان کے قبائلی اضلاع میں لیشمانیا Leishmania کی بیماری بہت زیادہ پھیل ہے۔ گزشتہ سال کی طرح اسی سال جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں لیشما نیاکی بیماری سےہزاروں لوگ متاثر ہوگئے ہیں۔ محکمہ صحت کے اہلکاروں نے جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقے یعنی اعظم ورسک،

توئی خلہ اور وانا کے مراکز میں بہت سے لیشمانیا کے مریضوں کا علاج کیا ہےلیکن جنوبی وزیرستان میں پچھلے پندرہ سالوں سے مچھر مار سپرے نہیں ہوا۔ محکمہ صحت کے ایک اہلکار نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں ملیریا اور لیشمانیاکو روکنے کے لئے سپرے اور مچھردانیوں کی سخت ضرورت ہے،اگر یہ چیزیں بروقت مل جائیں تو یہاں ملیریا اور لیشمانیا پر بڑی حد قابو پایا جاسکتا ہے۔ لیشمانیا سے متاثر ہونے والے مریضوں کے چہروں پر بدنما داغ پڑ گئے ہیں۔ گزشتہ سال جن لوگوں کے جسم کے کسی بھی حصے پر یہ داغ لگے تھے ،ان کے جسم پر ابھی تک یہ داغ موجود ہیں۔ علاقے کے لوگوں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد از جلدمسئلے کا کوئی حل نکالے ورنہ علاقے کے لوگاس بیماری کی وجہ سے کافی مشکلات سے دوچار ہونگے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close