جہلم(طارق مجید کھوکھر) حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ کورونا وائرس سے بچنے لیے جاری ایس او پیز عمل نہ کرنے کیوجہ سے 6دکانیں سیل جبکہ متعدد تاجروں کو وارننگ جاری کر دی گئی، تحصیلدار جہلم محمد منیر خان نے سول لائن روڈ پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر چھ دکانیں سیل
کردیں جبکہ متعدد دکانوں کے تاجروں کو وارننگ دی گئی انہوں نے کہاکہ ناصرف تاجر ماسک پہنیں بلکہ جو خریدار ان کے پاس آتے ہیں ان کا بھی ماسک پہننا ضروری ہے بغیر ماسک کے کسی کو بھی کوئی اشیاء فروخت نہ کریں اسی طرح تمام خریداروں کے ساتھ ساتھ تمام تاجر ہینڈ سینی ٹائزرز استعمال کریں اور سماجی فاصلہ کو ضروری بنا کر ہاتھوں میں گلوز بھی پہنیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں