نوجوان نے دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

چترال(گل حماد فاروقی)  آیون سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ نوجوان ظفر اقبال ولد محمد اقبال نے دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ریسکیو کو اطلاع ملتے ہی ٹیم جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوکرسرچ آپریشن شروع کردیا۔  ابتدائی  اطلاعات کے مطابق نوجوان کا ذہنی توازن خراب بتایا جاتا ہے۔ واضح

رہے کہ چترال میں خودکشیوں کا رحجان دوسرے علاقوں کے نسبت زیادہ ہے اور خواتین میں یہ شرح مردوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close