افسوسناک خبر دمے کے مرض میں مبتلا دینہ کے رہائشی 2 سگے بھائی 2 منٹ کے وقفے سے دم توڑ گئے

جہلم(طارق مجید کھوکھر) دینہ کے رہائشی ہسپتال میں داخل 2سگے بھائی دو منٹ کے وقفے سے دم توڑ گئے،بتایا جاتا ہے کہ62 اور 28 سال کی عمر کے دونوں بھائی دمے کی بیماری میں مبتلا تھے،دونوں بھائیوں کی وفات پرعلاقے میں کہرام مچ گیا، ہر آنکھ اشکبار تھی۔تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ سید

حسین کا رہائشی ذیشان عرف شانی ولد جاوید دمے کی بیماری کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج تھا جس کی خبر سن کر اس کا بھائی فاروق بھی لاہور سے آ گیا جسے بتایا گیا کہ اس کے بھائی کو آئی سی یو وارڈ میں منتقل کیا گیا ہے جس کی حالت خراب ہے یہ خبر اس پر بجلی بن کر گری او ر اس کی بھی حالت خراب ہو گئی جس پر اسے بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دونوں بھائی دمے کی بیماری میں مبتلا تھے،پہلے ایک بھائی کی فوت ہوا جبکہ اس کے 2منٹ بعد بھی دوسرا بھائی بھی خالق حقیقی سے جا ملا، دونوں بھائیوں کی عمریں 26اور 28سال تھیں، دونوں بھائیوں کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی،نوجوانوں کی میتیں آبائی گاؤں سید حسین پہنچے پر کہرام مچ گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close