جہلم شہر کی سڑکوں کا برا حال،سول لائن روڈ، اولڈ جی ٹی روڈ، میجر اکرم شہید روڈ،روہتاس روڈ، بابا جادہ روڈ، کمیلہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

جہلم(طارق مجید کھوکھر)شہر کی سڑکوں کا برا حال،سول لائن روڈ، اولڈ جی ٹی روڈ، میجر اکرم شہید روڈ، روہتاس روڈ، بابا جادہ روڈ، کمیلہ روڈ سمیت اندرون شہر کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، شہریوں کی قیمتی گاڑیاں کھٹارہ بننے لگیں، شہری سراپا احتجاج، منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سے نوٹس لینے کا

مطالبہ، تفصیلات کے مطابق اندرون شہر کی سڑکیں گڑھوں میں تبدیل ہونے کے باعث شہریوں کی گاڑیاں موٹر سائیکلیں کھٹارہ بننے لگیں پچھلے کئی سالوں سے سڑکوں کی تعمیر و مرمت نہ ہونے کیوجہ سے شہر کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہو چکی ہیں، قابل زکر بات یہ ہے کہ ضلعی حکومت نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھاری گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے جبکہ بااثر ٹرانسپورٹرز بھاری گاڑیوں کے ذریعے اندرون شہر داخل ہوتے ہیں جس کیوجہ سے شہر کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہیں، قانون نافذ کرنے والے بھاری گاڑیوں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتے ہیں ڈپٹی کمشنر نے داخلی و خارجی راستوں پر بیرئیر نصب کئے لیکن ٹرانسپورٹرز نے انتظامیہ کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے بیریئرز کو توڑ ڈالا اور آج بھی بھاری گاڑیاں شہر کی سڑکوں پر رقص کرتی نظر آتی ہیں، شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ جہلم شہر کی سڑکوں کو از سر نو تعمیر کروایا جائے تاکہ شہریوں کی گاڑیاں ٹھیک رہ سکیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close