2369 افراد کےٹیسٹ، 304 افراد کی رپورٹ مثبت آئی،محکمہ صحت جہلم

جہلم(طارق مجید کھوکھر)محکمہ صحت جہلم نے آج تک کورونا وائرس کے مشتبہ 2369 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 304 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 199 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں،جبکہ 97 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض

زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 28 مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں 9 مریض تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان میں زیر علاج ہیں جبکہ 60 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے ان افراد کو گھروں میں قرنطینہ کیا گیا ہے،اس کے علاوہ کرونا وائرس سے متاثرہ 3 افراد کو اپنے اپنے اضلاع میں ایس او پیز کے مطابق ریفر کر دیا گیا ہے۔جہلم میں اب تک کرونا وائرس سے 5 اموات ہوئی ہیں۔اس وقت کل 19 مشتبہ افراد داخل ہیں جن میں سے 13 مشتبہ افراد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میںہیں جن میں سے 4 مشتبہ افراد آکسیجن اور ایک مشتبہ فرد وینٹی لیٹر پر ہے جبکہ 6 مشتبہ افراد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان میں داخل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close