پاکستان یوتھ ہاسٹل ایسوسی ایشن کے ملازمین دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم، عدالتی حکم بھی نظر انداز

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان یوتھ ہاسٹل ایسوسی ایشن کے ملازمین دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم، عدالتی حکم بھی نظر انداز،سول جج اسلام آباد کے احکامات نظر انداز، پاکستان یوتھ ہاسٹل ایسوسی ایشن کے ملازمین دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ۔تفصیلات کے مطابق سول جج اسلام آباد عمران سکندری کی عدالت میںایم

آفتاب بنام قاضی ہمایوں کیس زیر سماعت ہے فاضل عدالت نے اپنے 18 مارچ 2020، کے آرڈر میں حکم دیا تھا کہ پاکستان یوتھ ایسوسی ایشن کے اس حدتک فنڈز جاری کردیئے جائیں جن سے ملازمین کو تنخواہوںکی ادائیگی اور روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے اخراجات کیئے جاسکیں۔ اس حوالے سے ملازمین کا کہنا ہے کہ دو ماہ گزنے کے باوجود بھی عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر وہ توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔کیس کی آئندہ سماعت 16جون کو ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close