میونسپل آفیسر پلاننگ کی کاروائی،جہلم میں نقشے سے تجاوز کرنے پر پلازہ سربمہر کردیاگیا

جہلم (طارق مجید کھوکھر) میونسپل آفیسر پلنانگ محمد شہباز کی سربراہی میں جادہ روڈ سول ہسپتال جہلم کے بالمقابل تعمیر ہونے والے اسلام آباد ڈائیگناسٹک سینٹر کے پلازے کو منظور شدہ نقشے سے تجاوز کرنے پر سر بمہر کردیا۔ میونسپل کارپوریشن کی حدود میں واقع عمارتوں کے منظور شدہ نقشے کی خلاف ورزی کرنے

اور بغیر نقشہ تعمیر ہونے والی عمارتوں، کوٹھیوں،پلازوں، مارکیٹوں، مارکیز، وغیرہ کے خلاف میونسپل کارپوریشن کے شعبہ نقشہ برانچ کی ٹیم نے کارروائیاں تیز کردیں ہیں، بلڈنگز انسپکٹرز نے میونسپل آفیسر پلانگ محمد شہباز کی سربراہی میں جادہ روڈ سول ہسپتال جہلم کے بالمقابل تعمیر ہونے والے اسلام آباد ڈائگناسٹک سینٹر کے پلازے کو منظور شدہ نقشے سے تجاوز کرنے پر سر بمہر کردیا میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ کسی کو بھی بغیر نقشہ تعمیر کی اجازت نہیں اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، شہری تعمیرات سے قبل نقشہ برانچ سے نقشہ کی منظوری کروائیں۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close