جنوبی وزیرستان وانا کے ہیڈکوارٹر ہسپتال کی حالت زار ، انتظامیہ خاموش تماشائی

وانا ( قسمت اللہ وزیر ) جنوبی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر سب ڈویژن وانا میں محکمہ صحت کی برائے نام سہولتیں غریب مریضوں کیلئے سخت مشکلات کا سامنا ہے ، ضلع کے واحد ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا میں ایکسرے کی مشین پیچھلے ایک سال سے خراب پڑی ہے جس کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ہسپتال کے ایم ایس اور

ڈاکٹرز لاکھوں روپے تنخواہیں لیتے ہیں ، لیکن ڈیوٹی میں کوئی دلچسپی نہیں ، ہسپتال انتظامیہ غریب مریضوں کے لیے ایک ایکسرے کی مشین ٹھیک کرانے سے مسلسل گریزاں ہیں۔دوسری جانب ضلع بھر میں اکثر صحت کے مراکز غیر فعال ہے اور ان مراکز پر ہیلتھ کا تعینات عملہ اس لیے ڈیوٹی سر انجام نہیں دیتا کہ ڈی ایچ او ان کی تنخواہوں سے ہر ماہ کٹوتیاں کرکے عملے کو کھلی چھٹی دے دی ہے، جس سے ضلع کے دور افتادہ علاقوں میں غریبِ مریضوں کو معمولی بیماری کی صورت میں وانا آنا پڑتا ہے ، وزیرستان وانا کے کے لوگوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close