میاں چنوں میں نادرا دفتر کی چھت گر گئی۔ ایک خاتون جاں بحق 25 افراد زخمی ہو گئے

میاں چنوں(پی این آئی)میاں چنوں میں نادرا دفتر کی چھت گر گئی۔ ایک خاتون جاں بحق 25 افراد زخمی ہو گئے۔میاں چنوں میں نادراآفس کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق جبکہ متعددافراد زخمی ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق میاں چنوں میںنادرا آفس کی چھت گرگئی جس کے ملبے تلے متعدد افراد دب

گئے،حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی ،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پرپہنچ گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق نادر آفس کی چھت گرنے سے25افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں میں نادار آفس کا عملہ اور شہری شامل ہیں،زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close