پنجگور ،سانحہ ڈنک کیچ اور پنجگور میں بدامنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پنجگور ( پی این آئی )پنجگور بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیراہتمام سانحہ ڈنک کیچ اور پنجگور میں بدامنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ریلی پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ سے روانہ ہوکر بازار کے مختلف گلیوں میں گشت کر تے ہوئے پنجگور پریس کلب کے پہنچی ۔ریلی کی قیادت بی این پی کے مرکزی جوائنٹ

سیکریٹری میر نذیر احمد ،ضلعی صدر کفایت اللہ بلوچ اور دیگر رہنمائوں نے کی۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جس میں ڈنک کیچ واقعہ کے خلاف اور برمش کو انصاف دو اور پنجگور میں امن بحال کرو کے نعرے درج تھے ۔ ریلی میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکنوں اور عوام نے تعداد میں شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے بی این پی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری میر نذیر احمد ،ضلعی صدر کفایت اللہ بلوچ ،تحصیل صدر ریاض احمد ،سابقہ تحصیل صدر محمد جان بلوچ ،راشد لطیف اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ڈنک کیچ کے واقعہ نے پورے بلوچستان کو ہلاکر رکھ دیا ہے، اگر برمش اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم نہیں کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کریں گے ۔ مقررین نے کہاکہ گزشتہ روز بالگتر میں ایک گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور ایک طالبہ اور آٹھویں جماعت کا اسٹوڈنٹ زخمی ہوگئے ۔ یہ بھی ایک دلخراش اور افسوس ناک واقعہ ہے جسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close