اپیکا کی ضلع جہلم میں مکمل ہڑتال،مطالبات منظور ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی،چوہدری افتخار احمد ڈھڈ ی

جہلم(طارق مجید کھوکھر) اپیکا کی ضلع جہلم میں مکمل ہڑتال، ملازمین کے مطالبات منظورہونے تک ہڑتال جاری رہے گی، ضلعی چیئرمین اپیکا چوہدری افتخار ڈھڈی کی کال پر ضلع جہلم کے تمام دفاتر میں مکمل ہڑتال کی گئی ،تمام ملازمین نے اجتماعی احتجاج کیا ، چیئرمین اپیکا چوہدری افتخار احمد ڈھڈی نے ملازمین

سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تمام ملازمین کی تنخواہ مساوی کی جائے اور فیڈرل گورنمنٹ کے ملازمین کو جو اسلام آباد میں تنخواہ اور الاؤنسز دیئے جارہے ہیں وہ چاروں صوبوں کے ملازمین کا حق بنتا ہے جبکہ حکومت پاکستان تفریق کی روایت کو ختم کرکے تمام ملازمین کو ان کی محنت کا برابر صلہ دے انہوں نے کہاکہ ایک ملک میں دو قوانین نہیں چل سکتے جس پر ہم بھرپور احتجاج کررہے ہیں جبکہ ہم چاروں صوبوں اور وفاق مل کر ایک ایسا لائحہ عمل اختیار کریں کہ تمام صوبوں کے ملازمین کی تنخواہیں وفاقی حکومت کے ملازمین کی طرح ہو جائیں اور اسی طرح ان کو الاؤنسز دیئے جائیں انہوں نے کہاکہ کنٹریکٹ پر بھرتی ملازمین کو مستقل کیا جائے تا کہ ان میں مایوسی پائی جاتی ہے وہ ختم ہو اسی طرح تمام محکموں میں خالی آسامیوں پر بھرتی کرکے ان آسامیوں کو پر کیا جائے تا کہ سرکاری ملازمین پر دفتری کام کا بوجھ کم ہو اور ان کی کارکردگی بھی بڑھ سکے، ہمارا مقصد سائلین کو بروقت اور فوری ریلیف دینا ہے۔لیکن ملازمین کے کم ہونے کیوجہ سے سائلین کے کام بروقت مکمل نہیں ہوتے جس کے لیے موجودہ بجٹ میں تمام دفتروں سے خالی آسامیوں کی تفصیل مانگ کر ان کے لیے بجٹ میں رقم مختص کی جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں