وانا (قسمت اللہ وزیر ) احتجاج میں شریک ای پی آئی کے ملازم اشفاق خان وزیر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سال 2004 سے اپنی نوکریوں کو مستقل کرانے کیلئے کوشش کررہے ہیں۔ پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود بھی ای پی آئی کے ملازمین مستقل نہیں کیےجارہے ہیں۔ ہر سال ہمارے ساتھ
وعدے کیے جاتے ہیں کہ اس سال ای پی آئی ملازمین مستقل کیے جائیں گے۔ لیکن بدقسمتی سے ابھی تک کچھ بھی نہیں ہورہا۔ اگر اس سال ای پی آئی ملازمین کو مستقل نہیں کیے گئے تو ہم اپنا احتجاج پورے ملک کی سطح پر ریکارڈ کرائیں گے۔ اشفاق وزیر نے کہا کہ ابھی تک ہمارے ساتھ نہ تو مقامی انتظامیہ کی طرف سے رابطہ کیا گیا ہے اور نہ صوبائی حکومت کی طرف سے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایم این اے علی وزیر اور ایم پی اے، ڈیڈک چیرمین نصیراللہ خان وزیر، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل خان وزیر اور وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ مسئلے کو سنجیدگی سے لیں اور ای پی آئی کے ملازمین کو مستقل کیا جائے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں