بلوچستان کے سرکاری دفاتر میں ماسک کے بغیر داخلہ بند

کوئٹہ (زبیر احمد ) حکومت بلوچستان محکمہ ایس اینڈ جی ڈی کے حکم کے مطابق بلوچستان کے کسی بھی سرکاری دفاتر میں ماسک کے بغیر داخلہ بند ہوگا۔ دفتر میں جانے سے پہلے ماسک لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور اس سلسلے میںا علامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری دفاتر کے باہر’نو فیس ماسک، نو

انٹری’ کے بینرز آویزاں کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب میں سرکاری دفاتر سمیت دیگر مقامات پر ماسک پہننا لازمی قراردیا گیا تھا جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close