جہلم کے تمام پٹرول پمپوں سے پٹرول کی دستیابی میں کوئی رکاوٹ نہیں

جہلم(طارق مجید کھوکھر)ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈی او آئی پی ڈبلیو ایم حامد بھٹی کے ہمراہ جہلم کینٹ فلنگ سٹیشن، النور فلنگ سٹیشن، سپیڈ وے فلنگ سٹیشن، السعید فلنگ سٹیشن، ہائی وے فلنگ سٹیشن، منگلا بائی پاس فلنگ سٹیشن اور دیگر پیٹرول پمپس کا دورہ کیا، انہوں نے مختلف فلنگ سٹیشنز پر

دورہ کرتے ہوئے پیٹرول کے ٹینک چیک کیے ہیں اور بتایا ہے کہ تمام فلنگ سٹیشنز پر ڈیزل کی سیل اور دستیابی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے جبکہ 3 پیٹرول پمپس میں پٹرول کی عدم دستیابی کا نوٹس لیتے ہوئے مالکان کو آج شام تک پیٹرول منگوانے اور اوگرا ریٹس پر سیل جاری رکھنے کی ہدایات دیں ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ضلع کی چاروں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز بھی مختلف فلنگ سٹیشنز کا دورہ کر رہے ہیں انہوں نے اوگرا کے مطابق ریٹ، پیمانہ پورا رکھنے اور پیٹرول کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں ہیں انہوں نے بتایا ہے کہ آج شام تک فلنگ سٹیشنز پر پیٹرول کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ پیٹرول دستیاب ہونے کی صورت میں سیل نا کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا ہے کہ فلنگ سٹیشن پر دستیاب پیٹرول اوگرا کی جانب سے جاری کردہ ریٹس پر ہی سیل کیا جا سکتا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close