ڈی پی او جہلم کا تھانہ ڈومیلی کا دورہ،زیر تفتیش مقدمات جلد نمٹانے کی ہدایات

جہلم(طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق نے تھانہ ڈومیلی،پکٹ مغلاں آباد اور پکٹ پڑی درویزاں کا دورہ کیا انہوں نے دورے کے دوران تھانہ پکٹس پر تعینات افسران و ملازمین کی حاضری چیک کرنے کے ساتھ ساتھ تھانہ ڈومیلی کا ریکارڈ کیا تھانہ میں تعینات تفتیشی افسران کو زیر تفتیش

مقدمات جلد از جلد میرٹ پر یکسو کرنے کے احکامات جاری کیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اپنے دورہ کے دوران پولیس موبائلز کی انسپکشن کی اچھی ڈیوٹی کرنے پر پکٹ پی دویزاں پر تعینات دو پولیس کانسٹیبلان کیلئے سی سی تھری سرٹیفیکیٹ کا اعلان کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close