وانا میں احمد زائی وزیر کی 9 اقوام کا جرگہ، 4 نکات پر مفاہمت طے پا گئی

وانا( قسمت اللہ وزیر ) جنوبی وزیرستان وانا میں گذشتہ دنوں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما ایاز خان وزیر کے خطاب میں پیش کیے گئےمطالبات پر انتظامیہ نے عمل درآمد کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔ اتوار کے روز وانا سب ڈویژن میں 9 اقوام احمدزائی وزیر کا جرگہ ڈپٹی کمشنر کمپاؤنڈ جرگہ ہال میں منعقد ہوا جس میں امن

و امان جو وزیرستان وانا کابنیادی مسئلہ ہے وہی چار مطالبات برقرار رکھنے پر اتفاق کیاگیا جومندرجہ ذیل ہیں پہلا،امن و امان کی ذمہ داری ریاست کی ہے پولیس اور سول انتظامیہ اپنے رٹ بحال کرنااور ساتھ ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے قانون اورآئین کے اندر رہتے ہوئے کام کر نااگر آج کے بعد ٹارگٹ کلنگ ہوئی اوراس پر حکومت نے خاموشی اختیار کی تو اس کی ذمہ دار ریاست ہوگی۔ دوسرا، کالے شیشے مکمل طور پر ختم کریں تاکہ بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کا روک تھام ہو سکے۔ تیسرا،ساوتھ وزیرستان کے سارے دفتروں کو دوسرے اضلاع سے ساوتھ وزیرستان ہیڈکوارٹر منتقل کیا جائے ، چوتھا،وانا سب ڈویژن میں کاروبار کے لیے خوشگوار ماحول پیدا کیا جائے ،انگور اڈہ گیٹ کاروبار کے لیے کھول دیا جائے، جرگے میں ڈپٹی کمشنر حمید اللہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فہیداللہ خان اسسٹنٹ کمشنر امیرنواز مروت اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شوکت علی نے شرکت کی ،ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر حمیداللہ خٹک نے ان چار مطالبات پر عمل درآمد شروع کر نے کی یقین دہانی کرائی ۔واضح رہے ایاز خان وزیر نے بھی جرگہ میں یہی مطالبات کیے تھے جس پر ملکان نے یکطرفہ فیصلہ سناتے ہوئے ایاز خان وزیر کا گھر مسمار کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن عوام کہ دباؤ پر ملکان نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close