بالگتر میں ہمارے گھر پر حملہ اور دو افراد کی شہادت پر کسی سیاسی جماعت نے داد رسی نہیں کی، خواتین کی پریس کانفرنس

پنجگور ( حضور بخش ) بالگتر حال پنجگور کے رہائشیوں نازل رسول جان،ملائکہ کاکا پھلان ،زرینہ مراد اور دیگر خواتین نے اپنی رہائش گاہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈھنک واقعہ پر ہمیں دلی صدمہ ہوا اور بانک ملکناز کء شہادت اور اُن کی کمسن بچے کے زخمی ہونے پر ہمیں افسوس ہوا اور جس

طرح اُن کی شہادت اور بچی کے زخمی ہونے پر بلوچستان بھر میں احتجاج ہو رہے ہیں اور اُن کے قاتلوں کی گرفتاری اور برمش کو انصاف دینا ایک خوش آئند عمل ہے لیکن گزشتہ مہینے بالگتر میں ہمارے گھر پر حملہ اور دو افراد کی شہادت اور دو طالب علم بی بی اسما اور اُسامہ کے شدید زخمی ہونے پر کسی بھی سیاسی جماعت اور سرکار نے ہماری داد رسی اور ہمیں انصاف دینے کی دور کی بات ہے ہمارے ساتھ کسی نے بھی تعزیت نہیں کی۔ اگر برمش کو اپنی بیٹی اور شہید ملکناز کو اپنی بہن قرار دینے والے بی بی اسماء اور اُسامہ کیلئے آواز بلند کرتے اور ہمیں انصاف دلاتے تو ہمیں خوشی ہوتی لیکن ہماری غربت کی وجہ سے انسانی حقوق کی تنظیمیں اور انسان دوست لوگوں نے ہمیں بھول کر ہمیں مایوس کردیا ہے۔ برمش کی طرح ہمارے اسماء اور اُسامہ کو انصاف دلانا بھی یہاں کے سیاسی پارٹیوں اور سول سوسائٹی کا فرض بنتا ہے ۔اگر برمش اور اُس کی ماں پر ظلم ہوا ہے اُس پر ہمیں صدمہ ہے لیکن ظلم کے خلاف بات کرنے والے اُسامہ اور بی بی اسماء کو انصاف دلانے کی بات کریں اور بالگتر میں ہونے والی ظلم و زیادتی کو بلوچ روایت کے منافی قرار دیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی انصاف دیا جائے ۔ اب تک انتظامیہ یا دیگر نے ہماری حال پرسی نہیں کی ہے حتی کہ ہماری ایف آئی آر ایک ہفتے بعد درج کی گئی ۔انہوں نے چیف جسٹس، وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان وزیر داخلہ بلوچستان اور دیگر سے انصاف کی اپیل ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close