مشکل حالات میں ملک کی قیادت عمران خان کے ہاتھوں میں ہے یہیں سے ملک آگے بہتری اور ترقی کی طرف جائے گا، لبنیٰ تبسم ایڈووکیٹ

سیالکوٹ (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ سنٹرل پنجاب ڈپٹی جنرل سیکرٹری لبنیٰ تبسم ایڈووکیٹ نےکہا کہ ماضی میں پاکستان کے تمام قومی اداروں کی تنزلی کا سبب وہی مائنڈ سیٹ رہا ہے جس کا شریف خاندان مظاہرہ کر رہا ہے۔شہباز شریف جس طرح نیب کو چکمہ دے کے ماڈل ٹاؤن کے گھر سےفرار

ہوئے یہ اپوزیشن لیڈر کا طرز عمل کسی طور نہیں ہونا چاہیے۔انہوںنے کہا کہ ن لیگ ہر موقع پر قوم سے دھوکہ کرتی رہی اور قانون کی دھجیاں بکھیرتی رہی ہے۔ جب نیب ٹیم پولیس کے ہمراہ شہباز شریف کی گرفتاری کے لیے پہنچی تب بھی انہوں نے ڈرامہ لگائے رکھا اور بعد ازاں ہائی کورٹ میں پیشی کے وقت ان لوگوں کی طرف سے کورونا سے متعلقہ گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کی گئی ہے انہوں نے اپنے کارکنان اور عوام کی جانوں سے کھیلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے اندر پارٹی کی قیادت کے لیے جنگ چل رہی ہے، جو انہیں ڈبو دے گی، مریم نواز اور شہباز شریف اپنے اپنے گروپوں کی قیادت کرتے ہیں اور ان کے اپنے اپنے مفادات ہیں، ان مفادات کا ٹکراؤ ہی اس جماعت کے مستقبل کو خراب کرنے کے لیے کافی ہے، انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں ملک کی قیادت اس وقت عمران خان کے ہاتھوں میں ہے اور اس سے زیادہ بہتر قیادت درپیش حالات میں ممکن نہیں تھی، یہیں سے ملک آگے بہتری اور ترقی کی طرف جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close