جہلم پولیس کے کورونا ٹیسٹ کا پہلا مرحلہ شرو ع کر دیا گیا

جہلم(طارق مجید کھوکھر) جہلم پولیس کے کورونا ٹیسٹ کا پہلا مرحلہ شرو ع کر دیا گیا۔جہلم پولیس ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کا پہلا مرحلہ شروع کیا گیاپہلے مرحلے میں 13 پولیس ملازمین کے ٹیسٹ سیمپل حاصل کیے گئے اور ان کو برائے رپورٹ اسلام آباد بھجوا دیا گیا ہے۔جہلم پولیس اپنی پیشہ وارانہ فرائض کے ساتھ

ساتھ کرونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کو بھی اپنا رہی ہے اور اس سلسلہ میں تمام ایس او پیز پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ ہمیں کرونا وائرس سے احتیاط کی ساتھ ساتھ اپنے فرائض کو بھی بخوبی سر انجام دینا ہے اور ہم سب نے مل کر اس موذی بیماری کو شکست دینا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close