میونسپل کارپوریشن کی کمرشل دکانوں کی کرایہ داری کا نیلام عام 17 دکانیں تاجروں نے نیلام میں حاصل کرلیں

جہلم(طارق مجید کھوکھر)میونسپل کارپوریشن کی کمرشل دکانوں کی کرایہ داری کا نیلام عام17دکانیں تاجروں نے نیلام میں حاصل کرلیں تفصیلات کیمطابق میونسپل کارپوریشن کی 02دکانوں کا آج کرایہ داری کا نیلام عام ہوا جس میں ٹانگہ سٹینڈ مارکیٹ جادہ مارکیٹ کمرشل مارکیٹ نمبر ون کی بیس دکانوں کا نیلام عام ہوا

میونسپل کارپوریشن کی کمرشل دکانوں کی کرایہ داری کا نیلام عام ...

جس میں تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ آکشن کمیٹی میں ای ڈی او فنانس ربنواز منہاس،مرکزی انجمن تاجران لورز گروپ کے صدر محمد عارف چوہدری،میونسپل کارپوریشن پراپرٹی کے کرایہ دار ایسوسی ایشن کے صدر ندیم خان، وحید اکرم میر کے علاوہ۔ آج کے آکشن میں ڈپٹی کمشنر جہلم کی طرف سے،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن انعام الرحیم،ایم او آئی شہزاد طفیل،ایم او ایف عبدالقدیر خان، ایم او آر محمد عثمان نیلام عام میں موجود تھے آج کے کرایہ داری کے نیلام عام میں ٹانگہ سٹینڈ مارکیٹ کی دو دکانیں،جادہ مارکیٹ کی تین دکانیں جبکہ کمرشل مارکیٹ نمبر ون بارہ دکانوں کا نیلام ہواجو تاجروں نے کرایہ داری کی بولی دیکر حاصل کر لیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close