جون کا مہینہ شروع، پنجگور میں پٹرولیم کی جعلی رسیدیں بنانے کا کام عروج پر

پنجگور ( پی این ائی )جون کا مہینہ شروع، جون میں پٹرولیم کی جعلی رسیدیں بنانے کا کام عروج پر۔جون کامہینے شروع ہوتے ہی پنجگور کے مختلف محکمے ایندھن کے مد میں غیر رجسٹرڈ اور جعلی پٹرولیم سروس کے نام سے لاکھوں روپے کے رقومات نکال لیتے ہیں ان جعلی اور غیر رجسٹرڈ پٹرولیم سروس نہ

حکومت کے ہاں رجسٹرڈ ہیں اور نہ ہی حکومت کو ٹیکس ادا کرتے ہیں ۔پنجگور میںجو پٹرولیم سروس رجسٹرڈ ہیں ان کو مکمل نظر انداز کرکے پنجگور کے مختلف محکمے بشمول خود انتظامیہ ان سے تیل لے رہا ہے ذرائع کے مطابق مختلف محکمے جعلی رسید بناکر ان غیر رجسٹرڈ پٹرولیم سروس سے مہنگے داموں تیل کے نام پر لاکھوں روپے خرد برد کر رہے ہیں غیر رجسٹرڈ پٹرولیم سروس کے ذریعہ لاکھوں روپے ایندھن کے مد میں نکالنے کی تحقیقات کی جائے اور پنجگور کے رجسٹرڈ پٹرولیم سروس کو ترجیح دی جائے کیونکہ یہ سالانہ ٹیکس کی مد میں لاکھوں روپے ادا کرتے ہیں اور جعلی رسید کے ذریع غیر رجسٹرڈ پٹرولیم سروس کے ذریع لاکھوں روپے نکالنے کی تحقیقات کی جائے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close