پنجگور میں بجلی چوری کے خلاف کیسکو کا ایکشن شروع

پنجگور ( پی این آئی )پنجگور میں بجلی چوری کے خلاف کیسکو کا ایکشن شروع ۔ کیسکو پنجگور کا بل نادہندگان کے خلاف آپریشن شروع تفصیلات کے مطابق یکم جون سے شہر کے مختلف علاقوں چتکان وشبود اور گرمکان میں درجنوں کنکشن کاٹ دیئے گئے اور مختلف ٹرانسفارمر ز بند کر دیئے گئے کیسکو ذرائع کے

مطابق نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی اور اس سلسلے میں کسی کو بھی خاطر نہیں لایا جائے گا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل کیسکو پنجگور نے نادہندگان کو نوٹس دا تھا کہ بجلی کے بلز جمع کئے جائیں آور نادہندگان کو قسط وار بقایاجات جمع کرنے کی سہولت کا بھی اعلان کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close