محکمہ صحت کی ٹیمیں انسداد ڈینگی اقدامات کے لئے الرٹ ہیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل

جہلم(طارق مجید کھوکھر) محکمہ صحت کی ٹیمیں انسداد ڈینگی اقدامات کے لئے الرٹ ہیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی نے صدارت کرتے ہوئے انسداد ڈینگی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اے ڈی سی نے اجلاس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ زیر

تعمیر عمارتوں کی چیکنگ کریں اور وہاں پانی ہر گز نہ کھڑا ہونے دیں،انہوں نے ایم سیز صفائی ستھرائی کے لئے خصو صی اقدامات کریں،گلی محلوں میں پانی ہر گز کھڑا نا ہونے دیں۔ انکا کہناتھا کہ انڈور اور آوٹ ڈور سرویلینس روزانہ کی بنیاد پر کی جا رہی ہے،انہوں نے محکمہ محاحولیات کے افسران کو ہاٹ سپاٹس کی چیکنگ کرنے کی ہدایت دی ہے۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم ا قبال نے کہا ہے کہ عوام الناس گھر کے اندر مچھر مار ادویات کا استعمال کریں،عصر تا مغرب دروزے کھڑکیاں بند رکھیں۔اس اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال،چیف افسران ایم سیز اور ضلعی افسران نے شرکت کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close