اندرون شہر لاہور لیسکو کا ایکشن، 61 صارفین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، کنکشن منقطع، 80 ہزار یونٹ کے بل بنائے گئے

لاہور(پی این آئی )اندرون شہر لاہور لیسکو کا ایکشن، 61 صارفین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، کنکشن منقطع، 80 ہزار یونٹ کے بل بنائے گئے،لیسکو ناردرن سرکل نے بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیاگیا۔ ساندہ، گلشن راوی ،نواں کوٹ،بند روڈ ،ڈھولنوال،چوبرجی پارک ،علی پارک، بیگم کوٹ، کوٹ محمدی

،بلال گنج، شیرانوالہ، بھاٹی گیٹ ،شاہ عالم مارکیٹ اور داتا نگر کے علاقوں میں کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران 61 مقامات سے بجلی چوری پکڑی گئی۔ 16 صارفین ڈائریکٹ سپلائی ،8 ڈسپلے واش کرکے بجلی چوری کر رہے تھے ،6 ڈسپلے اوپن ،متعدد صارفین میٹر ریورس اور شینٹ لگا کر بجلی چوری کررہے تھے ۔لیسکو ٹیم نے تمام کنکشن منقطع کرکے میٹر اور تاریں قبضہ میں لے لیں ، لیسکو ٹیم نے مختلف تھانوں میں اندراج مقدمہ کی 18درخواستیں دے دیں۔ ایس ای ناردرن سرکل عامر یاسین کا کہنا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث صارفین کو 80 ہزار ڈیٹیکشن یونٹ چارج کئے گئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close