چترال (گل حماد فاروقی ) معروف سماجی کارکن بشیر احمد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے۔وہ کچھ عرصے پہلے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے اور انہیں خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا گیا تھا۔بشیر احمد نہایت نفیس انسان تھے اور انہوں نے مختلف سماجی تنظیموں اور سول سول سائٹی کے اداروں میں خدمات انجام دی تھیں۔بشیر احمد نے چترال میں تعلیمی شرح بڑھانے اور عوامی میں آگاہی پیدا کرنے پر گرانقدر خدمات انجام دی ہیں، بشیر احمد کی موت کی تصدیق ان کے بیٹے سعود بشیر نے ۔ دوسری جانب بشیر احمد کے بھائی کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی کی موت کورونا سے نہیں بلکہ وہ شوگر اور کھانسی کے مریض تھے اور یہی بیماریاں ان کی موت کی وجہ بن گئیں۔ تاہم ابھی معلوم نہیںکہ بشیر احمدکے جسد خاکی کو چترال میں دفنایا جائے گا یا کرونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کے طریق کار کے مطابق انہیں پشاور ہی میں سپرد خاک کیا جائے گا ۔بشیر احمد کہ موت پر چترال کے مختلف سیاسی اور سماجی کارکنوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائےاور پسماندگان کو صدمہ برداشت کی توفیق عطا فرمائے ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں