پنجگور کے علاقے خدابادان اور سراوان میں پی ٹی سی ایل کے ڈی ایس ایل نیٹ کی سروس کی سست رفتاری سے مشکلات کا سامنا

پنجگور (پی این آئی)پنجگورکے علاقے خدابادان اور سراوان میں پی ٹی سی ایل کے ڈی ایس ایل نیٹ کی سروس کی سست رفتاری سے مشکلات کا سامنا ۔پنجگور (پی این آئی) پنجگورکے علاقے خدابادان اور سراوان میں پی ٹی سی ایل کے ڈی ایس ایل نیٹ کی سروس کی سست رفتاری اور بار بار منقطع ہونے سے صارفین کو

مشکلات کا سامنا ہے۔ خدابادان کے علاقے کو الگ ٹیلیفون ایکسچینج دیا جائے۔ عوامی حلقوں کی پی ٹی سی ایل کے اعلی حکامِ سے اپیل تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے سراوان خدابادان جو کہ تسپ ٹیلی فون ایکسچینج جوکہ سراوان خدابادان سے چھ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور دور ہونے کی وجہ سے علاقے میں نیٹ سروس کی نہ صرف رفتار انتہائی سست ہے بلکہ بار بار منقطع ہونے سے نیٹ سروس کام نہیں کرتا دوسری جانب علاقے کے صارفین پیکج کے تحت ماہانہ بلز کی ادائیگی کررہے ہیں مگر اس کے باوجود نیٹ سروس نہ ہونے کے برابر ہے علاقے کے صارفین کے مطابق پنجگور میں پی ٹی سی ایل ریوینیو کے مد میں سالانہ کروڑوں روپے حاصل کر رہاہے مگر صارفین سہولت سے محروم ہیں صارفین نے اپیل کی ہے کہ انہیں ڈی ایسی ایل نیٹ سروس کی فراہمی کے لیے خدابادان کو الگ ایکسچینج دیا جائے یا چتکان ایکسچینج سے منسلک کیا جائے جوکہ سراوان سے صرف ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے جبکہ تسپ ایکسچینج کے دور ہونے کی وجہ سے نیٹ سروس کام نہیں کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close