زیادہ کرائے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 61 ٹرانسپورٹروں کا چالان، ٹرانسپورٹرز مقرر کردہ کرایوں سے تجاوز نہ کریں ورنہ سخت کارروائی کی جائیگی‘ ایس ایس پی ٹریفک

پشاور(پی این آئی)زیادہ کرائے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 61 ٹرانسپورٹروں کا چالان، ٹرانسپورٹرز مقرر کردہ کرایوں سے تجاوز نہ کریں ورنہ سخت کارروائی کی جائیگی‘ ایس ایس پی ٹریفک ، سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے من پسند کرائے کے حصول اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 61

ٹرانسپورٹروں کا چالان کرتے ہوئے ہزاروں روپے قومی خزانے میں جمع کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے مختلف سیکٹروں میں ناکہ بندیاں کی گئیں اس دوران شہریوں کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے آگاہی دی اور ان میں احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کئے گئے  اور انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ ہاتھ ملانے‘ گلے ملنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور منہ‘ ناک اور آنکھوں کو چھونے سے گریز کرنے سمیت صفائی کا خاص خیال رکھیں تاکہ یہ خطرناک وائرس با آسانی ختم ہو اور مزید قیمتی جانیں اس جان لیوا وائرس کا شکار نہ بنیں۔ مختلف سیکٹروں میں ناکہ بندیوں کے دوران شہریوں اور ٹرانسپورٹروں کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی‘ من پسند کرایوں کے حصول اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ٹریفک حکام نے 61 افراد کا چالان کیا اور ان سے جرمانوں کی مد میں حاصل کئے گئے ہزاروں روپے قومی خزانے میں جمع کرادیئے گئے۔ ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا کہ شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے محب وطن ہونے کا ثبوت دیں اور ٹرانسپورٹرز حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کرایوں سے تجاوز نہ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالے اپنی جان اور عزیز و اقارب کا دشمن نہت بنیں اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے گھروں تک محدود رہیں تاکہ اس جان لیوا وائرس کا خاتمہ ہو سکے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close