خانیوال میں ریسکیو اہلکار کورونا پازیٹو ہو گیا، ساتھیوں کے ٹیسٹ نہیں ہو سکے

خانیوال (پی این آئی)خانیوال میں ریسکیو اہلکار کورونا پازیٹو ہو گیا، ساتھیوں کے ٹیسٹ نہیں ہو سکے، ریسکیو اہلکار کی کرونا وائرس ٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو آ گئی۔ ریسکو اہلکارراؤ ثنااللہ ریسکیو کنٹرول روم میں تعینات تھاکہ کورونا کا شبہ ہوا۔سرکاری طور پر ٹیسٹ ممکن نہ ہونے پر ریسکیو اہلکار کو مجبوراً شوکت خانم

ہسپتال کی لیبارٹری سے ٹیسٹ کروانا پڑا جو کہ پازیٹو آیا۔ راؤ ثناللہ کو اس کے بعد قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ لیکن دوسری جانب کورونا وائرس سے متاثرہ اہلکار سے رابطے رہنے والے دیگر اہلکاروں کے ٹیسٹ تاحال نہیں ہو سکے اور یہ صورتحال فوری توجہ کی طالب ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close