یوم تکبیر کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے عوامی رابطہ آفس میں تقریب

جہلم(طارق مجید کھوکھر)یوم تکبیر کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے عوامی رابطہ آفس میں تقریب ۔یوم تکبیر کے موقع پر جہلم میں مرکزی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن) بلال اظہر کیانی کے عوامی رابطہ آفس میں مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کوروناوائرس کے متعلق پارٹی ہدایات کے مطابق تقریب کو

محدود اور مختصر رکھا گیا۔ اس موقع پر قومی سالمیت اور پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کے لئے دعا کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر بلال کیانی صاحب نے کہا کہ 82مئی 1998 پاکستان کی تاریخ کا ایک ناقابل فراموش دن ہے۔ اس دن ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنا دیا گیا جب پاکستان ایک ایٹمی قوت کے تعارف کے ساتھ دنیا کے نقشے پر نمودار ہوا۔ یوم تکبیر غیرت کا دن ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close