ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر تحصیلدار جہلم کی کارروائیاں،پولٹری شاپس کی ہڑتال

،جہلم(طارق مجید کھوکھر)ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر تحصیلدار جہلم کی کارروائیاں،پولٹری شاپس کی ہڑتال، جہلم میں پولٹری ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بڑہتے ہوئے بے جا دباؤ اور چھاپوںکے خلاف بطور احتجاج ہڑتال کر دی ہے۔ کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز کو جواز بنا کر ضلعی انتظامیہ کے

اہلکاروں نے پولٹری شاپس پر چھاپے مارنے اور چھوٹے کاروباری افراد کو تنگ کرنے کا سلسہ شروع کر رکھا ہے۔ تحصیلدار جہلم محمد منیر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چھاپے مارنے کے دوران اسے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت قرار دیتے ہیں ۔ گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر تحصیلدار جہلم محمد منیر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر کی سبزی منڈی کا دورہ کیا اور فروٹ و سبزی فروشوں سے اپنی گاڑی میں بیٹھے بیٹھےنرخ چیک کرنے کے بعد انہیں سات ہزار روپے جرمانے کیے جبکہ پولٹری ایسوسی ایشن نےان کی کارروائیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تمام پولٹری شاپس بند کرکے ہڑتال کردی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close