چترال (گل حماد فاروقی)چترال میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ریسکیو 1122کی طرف سے اسپرے جاری ریسکیو1122چترال کے اہلکار چترال کی عوام کو کورونا کے خطرات سے بچانےکیلئے اپنی سروسز جاری رکھے ہوئے ہیں، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایت پر ایمرجنسی آفیسر ظفرالدین کی
نگرانی میں ریسکیو 1122 چترال روزمرہ کی ایمرجنسی ڈیل کرنے کے ساتھ ساتھ چترال کے عوام کو Covid-19 کے خطرات سے بچا کررکھنے کے لئے مسلسل اپنی خدمات فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے،چترال ٹاؤن کے اندر مختلف عوامی مقامات ،ڈی ایچ کیو ہسپتال، بس اسٹینڈز اور دیگر دفاتر میں روزانہ کی بنیاد پر ریسکیو 1122 کے جوان جراثیم کش اسپرے کر رہے ہیں اس سلسلے میں C&Wریسٹ ہاؤس دنین میں ریسکیو 1122 کی طرف سے جراثیم کش اسپرے کیا گیا۔ اس کے علاوہ چترال بازار میں روزانہ کی بنیاد پر جراثیم کش اسپرے کیا جا رہا ہے، اس سلسلے میںپی ٹی ڈی سی ہوٹل میں قائم قرنطینہ سنٹرمیں اورصدر تجار یونین شبیر احمد کے مل کر چترال بازار میں جراثیم کش اسپرے کیا گیا۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں