وانا میں احمدزئی وزیر قبائل کا جرگہ ملتوی، ہفتے کے روز منعقد ہو گا

وانا (قسمت اللہ وزیر )وانا میں احمدزئی وزیر قبائل کا جرگہ ملتوی، ہفتے کے روز منعقد ہو گا۔ جنوبی وزیرستان وانا کے احمدزئی وزیر قبائل کا امن وامان کے حوالے سے 9 ،اقوام پر مشتمل جرگہ منعقد ہوا جسمیں احمدزئی وزیر قبائل کے علماء کرام، مشران اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جرگے میں

مشران نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری آگے لائحہ عمل یہ ہوگا۔ کہ جنوبی وزیرستان وانا میں کالے شیشے اور اسلحہ پر مکمل پابندی عائد کر دیا جائے۔ اور علاقے میں آمن کو خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ لیکن کئی وجوہات کی وجہ سے جرگہ ہفتے کے دن تک ملتوی کردیا گیا۔ وانا بازار میں گرینڈ جرگہ دوبارہ ہفتے کے دن منعقدکیا جائیگا۔ جس میں نواقوام پر مشتمل احمدزئی وزیرقبائل سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ شرکت کرینگے۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close